Home نیوز پاکستان مونڈیلیز پاکستان نے بیسٹ پلیس ٹو ورک ایوارڈ جیت لیا

مونڈیلیز پاکستان نے بیسٹ پلیس ٹو ورک ایوارڈ جیت لیا

Share
Share

اسلام آباد : مونڈیلیز پاکستان نے میڈیم اسکیل آرگنائزیشن کے زمرے میں ”بیسٹ پلیس ٹو ورک“ ایوارڈ جیت لیا ہے۔ اسے یہ ایوارڈ بیسٹ پلیس ٹو ورک (بی پی ٹی ڈبلیو) پاکستان ایوارڈ گالا 2023 میں دیا گیا۔ اسنیکس اور کنفیکشنری آئٹمز کے لیے مشہور برانڈ کو ایف ایم سی جی انڈسٹری کی درجہ بندی میں بیسٹ پلیس ٹو ورک رنرز اَپ ایوارڈ دیا گیا۔

بی پی ٹو ڈبلیو ایوارڈ پاکستان سوسائٹی آف ہیومن ریسورس مینجمنٹ (پی ایس ایچ آر ایم) اور انگیج کنسلٹنگ کے اشتراک سے دیا جاتا ہے۔ ایوارڈ کے لیے نامزد 140 اداروں میں سے 30 کو ان کی تخلیقی صلاحیتوں، فلاح و بہبود، ترقی اور سی ایس آر پر اعزاز سے نوازا گیا۔

یہ اعزاز ملازمین کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے مونڈیلیز کے عزم کا عکاس ہے۔ یہ شناخت کام کی جگہ پر صحت مند ثقافت کو فروغ دینے کے لیے کمپنی کی ثابت قدمی کو اجاگر کرتا ہے جو ملازمین کو اپنے کیریئر کے اہداف کو اعتماد کے ساتھ حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔

مونڈیلیز پاکستان میں ایچ آر کی سربراہ سیدہ خدیجہ خان نے کہا کہ یہ اعزاز ہمارے لیے قابل فخر اور کام کی جگہ پر اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھنے کے لیے ہماری ٹیموں کے لگن اور عزم کا ثبوت ہے۔ یہ پہچان ہمیں ہر سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کرے گا۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ تنوع، مساوات اور شمولیت کے اصول پر عملدرآمد کرتے ہوئے کام کے ماحول کو ترقی اور خوشحالی کے لیے مزید سازگار بنائیں۔

مونڈیلیز پاکستان لمیٹڈ مونڈیلیز انٹرنیشنل کا ایک مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ ہے جو چاکلیٹ، بسکٹ، گم، کینڈی اور پاؤڈر مشروبات میں عالمی رہنما ہے۔ مونڈیلیز پاکستان لمیٹڈ کے پورٹ فولیو میں کیڈبری ڈیری ملک اور ٹینگ جیسے فلیگ شپ برانڈز شامل ہیں، جو اپنے اپنے شعبوں میں مارکیٹ لیڈر کی حیثیت رکھتے ہیں۔

Share
Related Articles

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...

پاکستان اور ایران کا مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق، تجارتی روابط میں بہتری کی امید

پاک ایران ٹرانسپورٹ تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ پاکستان اور ایران...

وینزویلا میں تباہ کن زلزلہ، صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

وینزویلا میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پاکستان کے صدرِ مملکت...

9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

نویں محرم الحرام پر ملک بھر میں ماتمی جلوسوں کا انعقاد شہدائے...