Home سیاست سینیٹ قائمہ کمیٹی میں چاہت فتح علی خان کے گانے بدوبدی کی گونج

سینیٹ قائمہ کمیٹی میں چاہت فتح علی خان کے گانے بدوبدی کی گونج

Share
Share

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں چاہت فتح علی خان کا گانا بدوبدی زیر بحث آ گیا۔

چیئرمین رانا محمود الحسن کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کا اجلاس ہوا، جس میں اسپیشل سیکرٹری نے بتایا کہ کابینہ ڈویژن نے سول ایوارڈز کے طریقہ کار میں تبدیلی کی ہے۔ اب سول ایوارڈز کے لیے دیکھا جاتا ہے کہ شخصیت نے اپنے شعبے میں معمول سے بڑھ کر کیا کام کیا ہے۔

اسپیشل سیکرٹری نے بتایا کہ گلوکاروں کو ایوارڈز کے لیے ان کی یوٹیوب پر ویڈیوز کے ویوز کو بھی دیکھا جاتا ہے۔

دورانِ اجلاس چاہت فتح علی خان کے گانے بدوبدی کا بھی تذکرہ ہوا۔ سینیٹر عامر چشتی نے سوال کیا کہ کیا بد و بدی کو بھی ایوارڈ کے لیے زیر غور لایا جائے گا؟، جس پر اسپیشل سیکرٹری نے جواب دیا کہ بد وو بدی جیسے گانے کے ویوز تو پاکستان کی آبادی سے بھی بڑھ گئے ہیں۔

سینیٹر عامر چشتی نے چیئرمین کمیٹی سے پوچھا کہ آپ نے وہ گانا (بدوبدی) سنا ہے، جس پر چیئرمین کمیٹی رانا محمود الحسن نے کہا کہ جی بالکل سنا ہے اور سن کر میرے سر میں درد ہوگیا۔

Share
Related Articles

کے پی حکومت کا مستحق خاندانوں کیلئے خصوصی رمضان پیکیج کا اعلان

پشاور : خیبر پختونخوا حکومت نے مستحق خاندانوں کیلئے خصوصی رمضان پیکیج...

جوڈیشل کمیشن اجلاس، پشاور ہائیکورٹ کیلئے 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی

اسلام آباد: چیف جسٹس آف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہونے...

تحریک انصاف نے پیکا ایکٹ کے خلاف ووٹ دیا ، عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ میرے...

جی ایچ کیو حملہ کیس ، استغاثہ کے مزید دو گواہان کی شہادتیں قلمبند

راولپنڈی : انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں...