Home sticky post 5 چیئرمین سی جے سی ایس سی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بنگلہ دیش کے آرمی چیف سے ملاقات ،فریقین کا دونوںمسلح افواج کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور

چیئرمین سی جے سی ایس سی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بنگلہ دیش کے آرمی چیف سے ملاقات ،فریقین کا دونوںمسلح افواج کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور

Share
Share

راولپنڈی:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے آرمی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلہ دیش کی فوج کے سربراہ جنرل وقار الزمان سے ملاقات کی ۔ملاقات میں فریقین نے دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں بدلتے ہوئے عالمی اور علاقائی سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گفتگو میں مسلح افواج کے درمیان تربیت ،مشترکہ مشقیں اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تجربات کا تبادلہ شامل تھا۔ملاقات میں ڈس انفارمیشن سے پیدا ہونے والے نئے چیلنجز کو مشترکہ مسئلہ قراردیتے ہوئے ان کے تدارک کے لیے باہمی تعاون اور مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون کی مثبت سمت کو سراہا اور فوجی قیادت کے باہمی دوروں کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...