Home سیاست چئیرمن پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجھوتا بھی گرفتار

چئیرمن پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجھوتا بھی گرفتار

Share
Share

اسلام آباد: چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجھوتا کو بھی گرفتار کر لیا گیا، انھیں ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نعیم حیدر پنجھوتا کو توشہ خانہ کیس کی سماعت کرنے والے جج ہمایوں دلاور کی سوشل میڈیا پوسٹ سے متعلق تحقیقات کے لیے بلایا تھا۔

نعیم حیدر تفتیش کے لیے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز گئے تھے، آج ایف آئی اے نے انہیں حراست میں لے لیا، رپورٹ کے مطابق نعیم حیدر پنجھوتھا تفتیش کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ کے پاس گئے تھے۔

دوسری طرف تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل مروت نے تصدیق کی ہےکہ نعیم حیدر پنجوتھا کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا ہے۔

وکیل شیر افضل مروت کے مطابق نعیم پنجھوتا کے کلرک نے ان کی حراست کا بتایا ہے، ابھی یہ واضح نہیں کہ نعیم پنجھوتا کو باضابطہ گرفتار کیا گیاہےکہ نہیں، ایسے اقدامات سے وکلاء برادری متحد ہوگی۔

خیال رہے کہ جج کیخلاف مبینہ طور پر جعلی پوسٹ کا معاملہ ہے اور ایف آئی اے نے عمران خان کے وکیل کو طلب کیا ہوا تھا، وکیل نعیم حیدر پنجھوتا چیئرمین پی ٹی آئی کے قانونی امور پر ترجمان بھی ہیں۔

Share
Related Articles

تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسز کا بوجھ ہے، بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا سوچیں گے،وزیرخزانہ

لاہور:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے...

وزیر اعظم آئندہ ہفتے وسطی ایشیاء کا اہم دورہ کریں گے

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے وسطی ایشیاء کا اہم دورہ کریں...

عمران خان کو زیادہ عرصہ جیل میں رکھنا ممکن نہیں، ریحام خان

کراچی:بانی پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ اور سیاست دان ریحام خان...

میں نے اپنے تمام غیر ملکی دوروں میں پاکستان کی ترقی کو ترجیح دی،وزیراعظم

ڈی جی خان :وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں نے...