Home سیاست چیئرمین سینیٹ وفد کے ہمراہ چین پہنچ گئے

چیئرمین سینیٹ وفد کے ہمراہ چین پہنچ گئے

Share
Share

بیجنگ:چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی وفد کے ہمراہ چار روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ساتھ وفد میں سینیٹرز فیصل سلیم رحمان، دلاور خان، رانا محمودالحسن اور عبدالقادر شامل ہیں، چین میں پاکستانی سفیر نے چیئرمین سینیٹ کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا، چیئرمین سینیٹ کی چین کی قومی کمیٹی برائے عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے چیئرمین وانگ ہننگ سے ملاقات ہوئی۔

چیئرمین سینیٹ اپنے دورے کے دوران اہم ملاقاتیں کریں گے، چیئرمین سینیٹ چینی وزیرخارجہ کی خصوصی دعوت پر وفد کے ہمراہ چین کا دورہ کر رہے ہیں۔

صادق سنجرانی چین کی دوستانہ سفارتکاری کے عنوان سے سمپوزیم میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے اور خطاب بھی کریں گے۔

چین کے 74 ویں یوم تاسیس کے موقع پر چیئرمین سینیٹ نے چین کی عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ چین کے پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات فخر کا باعث ہیں، چین نے ہمیشہ مشکل کی گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، سمپوزیم میں غوروخوص اور بحث و مباحثے کے نتیجے میں مؤثر سفارشات سامنے آئیں گی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...