Home سیاست منی لانڈرنگ کیس،پرویز الہٰی کو آج بھی عدالت پیش نہ کیا جا سکا

منی لانڈرنگ کیس،پرویز الہٰی کو آج بھی عدالت پیش نہ کیا جا سکا

Share
Share

لاہور : منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار صدر پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو آج بھی ایف آئی اے سینٹرل کورٹ میں پیش نہ کیا جا سکا۔

ایف آئی اے سینٹرل کورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی اور ان کے بیٹے مونس الہٰی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

اڈیالہ جیل حکام نے صدر تحریک انصاف کی میڈیکل رپورٹ عدالت جمع کروائی، میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پرویز الہٰی سفر کرنے کے لیے فٹ نہیں ہیں اس لیے راولپنڈی سے لاہور کا طویل سفر نہیں کرسکتے، طبی بنیادوں پر پرویز الہٰی کو آج ایف آئی اے کورٹ میں پیش نہیں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ عدالت نے آج جیل حکام کو سمن کرتے ہوئے پرویز الہٰی کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا تھا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...