Home سیاست چین کی سرمایہ کاری سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا ،نگران وزیراعظم

چین کی سرمایہ کاری سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا ،نگران وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ تعلقات اہمیت کے حامل ہیں،چین کی سرمایہ کاری سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے دورہ چین کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ چین کا دورہ خوشگوار رہا، حالیہ دورہ چین میں صدر شی پنگ سے ملاقات انتہائی مثبت رہی ۔

انہوں نے کہا کہ دورہ چین میں نجی کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری پر سنجیدگی کا اظہار کیا گیا، ہمارے 20کے قریب ایم او یوز سائن ہوئے ہیں ، ایک عرصے کے بعد چین کے ساتھ اتنی بڑی تعداد میں سمجھوتے ہوئے، چین سے ہونیوالے سمجھوتوں کا تواتر پاکستان کے مفاد میں ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان پرعزم ہے کہ حالیہ ملاقات کے بعد سی پیک کا تسلسل جاری رکھے گا ، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں چین کی نجی کمپنیاں بھی سرمایہ کاری کریں گی۔

ان کاکہناتھاکہ سی پیک منصوبوں کی رفتار تیز ہونے سے معاشی و معاشرتی ترقی میں بہتری آئے گی، سی پیک دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کو مزید فروغ دے رہا ہے۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ دورے میں کابینہ ارکان نے بھی پاک چین تعلقات کی بہتری میں بھرپور معاونت کی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ غیر قانونی مقیم افراد کو ملک سے نکالنے کیلئے پرعزم ہیں، ہم عرض کررہے ہیں کہ غیر قانونی افراد اپنے ملک سےویزہ لیکر آئیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...