Home سیاست عون چوہدری کی پی ٹی آئی پر پابندی کی درخواست پر اعتراضات کیخلاف چیمبر اپیل دائر

عون چوہدری کی پی ٹی آئی پر پابندی کی درخواست پر اعتراضات کیخلاف چیمبر اپیل دائر

Share
Share

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان میں تحریکِ انصاف پر پابندی لگانے کی درخواست پر رجسٹرار کے اعتراضات کے خلاف درخواست گزار عون چوہدری نے چیمبر اپیل دائر کر دی۔

عون چوہدری نے اپنی درخواست میں اپیل کی ہے کہ رجسٹرار آفس کا 10 جولائی کو درخواست واپس کرنے کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔

انہوں نے استدعا کی ہے کہ درخواست کو نمبر الاٹ کر کے سماعت کے لیے مقرر کیا جائے، رجسٹرار کی جانب سے درخواست پر لگائے گئے اعترضات غیر ضروری ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے عون چوہدری کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی تھی۔

عون چوہدری نے سپریم کورٹ سے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی استدعا کی تھی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...