Home sticky post 4 چیمپئنز ٹرافی پاکستان کی عزت ہے، کوئی حرف نہیں آنے دیں گے،محسن نقوی

چیمپئنز ٹرافی پاکستان کی عزت ہے، کوئی حرف نہیں آنے دیں گے،محسن نقوی

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہر طرح کی تیاریاں مکمل ہیں، پاکستان کے اصولی موقف کو ہر کسی نے سراہا ہے۔چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پاکستان کی عزت ہے، کوئی حرف نہیں آنے دیں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرِ صدارت گورننگ بورڈ کا 76 واں اجلاس ہوا، جس میں گورننگ بورڈ کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

اجلاس کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پر اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔گورننگ بورڈ کو قذافی، نیشنل اور راولپنڈی اسٹیڈیم کی تعمیر نو پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گورننگ بورڈ کو چیمپئنز ٹرافی سے متعلق اعتماد میں لیا۔اراکین نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق محسن نقوی کے اصولی موقف کو سراہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پہلے دن سے ہی پاکستان اور کرکٹ کی جیت کی بات کر رہا ہوں، پی سی بی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے ہر لحاظ سے تیار ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہر طرح کی تیاریاں مکمل ہیں، پاکستان کے اصولی موقف کو ہر کسی نے سراہا ہے، تمام ٹیموں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی تمام ٹیموں کو اپنے گراوٴنڈز پر کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں، کرکٹ میں سیاست کے خلاف ہوں، یہ کھیل ہے جس سے کروڑوں شائقین محبت کرتے ہیں، کھیل کو کھیل رہنا چاہیے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل اسٹیڈیمز کی تعمیر نو کا کام مکمل ہو جائے گا، پوری ٹیم دن رات اسٹیڈیمز کی تعمیر نو پر محنت سے کام کر رہی ہے۔

Share
Related Articles

حج انتظامات، عازمین کو حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم ملے گی

اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیرصدارت حج انتظامات کے حوالے سے...

وزیراعظم اور نواز شریف نے کینال منصوبے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع...

اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:ملک کی چاروں ہائی کورٹس سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ میں...