Home سیاست چوہدری پرویز الہٰی نے اپنی نظربندی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

چوہدری پرویز الہٰی نے اپنی نظربندی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

Share
Share

لاہور :سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اپنی نظربندی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نظر بندی کا نوٹیفکیشن عدالتی فیصلے پر اثر انداز ہونے کے مترادف ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پرویز الہٰی کو نظر بند کرنے کا ڈی سی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

خیال رہے کہ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ایک ماہ کے لیے تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے چوہدری پرویز الہٰی کی نظربندی کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ ڈی سی لاہور کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کو تھری ایم پی او کے تحت نظربند رکھنے کے لیے پولیس نے سفارش کی تھی جس پر چوہدری پرویز الہٰی کی ایک ماہ کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...