Home سیاست سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی ایک ماہ کیلئے نظر بند

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی ایک ماہ کیلئے نظر بند

Share
Share

لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کو ایک ماہ کیلئے نظر بند کر دیا گیا۔ان کے خلاف تین مقدمات درج ہیں، وہ پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما ہیں، اس لئے ان سے امن و امان کو نقصان ہو سکتا ہے۔

چودھری پرویز الہٰی کو تھری ایم پی او کے تحت ایک ماہ کیلئے نظربند کیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پرویز الہٰی آئندہ ایک ماہ کیمپ جیل میں رہیں گے، پرویز الہٰی کے خلاف تین مقدمات درج ہیں، وہ پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما ہیں، اس لئے ان سے امن و امان کو نقصان ہو سکتا ہے۔

نوٹیفکیشن میں تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں 2، غالب مارکیٹ میں درج ایک مقدمے کا ذکر کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی ان کیسز میں پولیس کو مطلوب بھی ہیں۔

خیال رہے کہ سی سی پی او لاہور کی جانب سے پرویز الہٰی کی نظر بندی کیلئے ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ لکھا گیا تھا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...