Home highlight دھوکا مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ نہیں عمران خان کے ساتھ ہو رہا ہے، ترجمان جے یو آئی

دھوکا مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ نہیں عمران خان کے ساتھ ہو رہا ہے، ترجمان جے یو آئی

Share
Share

اسلام آ باد:جمیعت علمائے اسلام ( ف ) نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ وہ اپوزیشن کو تقسیم کریں، وہ ٹی وی پر بیٹھ کر جھوٹی بڑھکیں مار رہے ہیں۔

ترجمان جے یو آئی ( ف ) اسلم غوری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کینٹ میں بیٹھ کر خودساختہ روپوشی گزاری،علی امین گنڈا پور ٹی وی پر جھوٹی بڑھکیں ماررہے ہیں۔

اسلم غوری نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ وہ اپوزیشن کو تقسیم کریں، انہوں نے کہا کہ دھوکا مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ نہیں عمران خان کے ساتھ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور جیسے مہرے اپوزیشن کو تقسیم کرنے کےلیے استعمال ہورہے ہیں، علی امین اسٹیبلشمنٹ سے بند کمرے میں باقاعدہ معافیاں مانگتے ہیں اور باہر آ کر بڑھکیں مارنا شروع ہو جاتے ہیں۔

ترجمان جے یو آئی نے وزیراعلیٰ کے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈی چوک میں کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر بھاگنے والا کس منہ سے باتیں کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کےعید پر پہننے کے لئے کپڑے اڈیالہ جیل پہنچا دئیے گئے

راولپنڈی:عید الفطر سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کا سامان...

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتادی

معروف اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ...

کورنگی میں آئل ریفائنری کے قریب لگی آگ پر کئی گھنٹوں بعد بھی قابو نہ پایا جا سکا

کراچی: کراچی کے علاقے کورنگی میں آئل ریفائنری کے قریب لگنے والی...