Home سیاست چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے چیف الیکشن کمشنر کی ملاقات

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے چیف الیکشن کمشنر کی ملاقات

Share
Share

اسلام آباد:چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات ہوئی، جس میں جسٹس سردار طارق، جسٹس اعجازالاحسن اور اٹارنی جنرل بھی شریک تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سینئر ججوں سے الیکشن کے معاملے پر مشاورت کی اور کہا کہ 8 فروری کو الیکشن کا حکم پتھر پر لکیر ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست پر بیوروکریسی سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز (ڈی آر اوز) لینے سے روک دیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے ہائیکورٹ کے حکم پر ریٹرننگ افسران کی تربیت روک دی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد مشاورت جاری ہے، ججز کے اجلاس کے بعد کسی بھی وقت عدالت لگائے جانے کا امکان ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...