Home نیوز پاکستان پاک بحریہ کے 3 کموڈورز کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

پاک بحریہ کے 3 کموڈورز کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

Share
Share

اسلام آباد: پاک بحریہ کے 3 کموڈورز کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں ریئر ایڈمرل مظہر محمود ملک، ریئر ایڈمرل شہزاد حامد اور ریئر ایڈمرل اظہر محمود شامل ہیں۔

ریئر ایڈمرل مظہر محمود ملک نے 1992ء میں پاک بحریہ کی میرین انجینئرنگ برانچ جبکہ ریئر ایڈمرل شہزاد حامد اور ریئر ایڈمرل اظہر محمود نے 1993ء میں آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا تھا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترقی پانے والے تینوں افسران پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔

ترجمان کاکہناہے کہ افسران پاک بحریہ میں کمانڈ اور سٹاف کی متعدد اہم ذمے داریاں سر انجام دے چکے ہیں۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...