Home سیاست وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کل سے لاپتہ ہیں، بیرسٹر سیف

وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کل سے لاپتہ ہیں، بیرسٹر سیف

Share
Share

پشاور:مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کل سے لاپتہ ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سے ہمارا اور نہ ہی اہلخانہ کا رابطہ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب ضلعی صدر پی ٹی آئی عرفان سلیم کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین کو اغواء یا نظر بند کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج سہ پہر 3 بجے خیبر پختون خوا اسمبلی کے باہر احتجاج کیا جائے گا، احتجاج میں کارکنوں کو آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا جائے گا۔

عرفان سلیم نے کہا کہ کے پی ہاؤس میں گھس کر دروازے توڑے گئے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کے کیس میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے تھے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسین زیدی نے تھانہ بہارہ کہو میں درج مقدمے کی سماعت کی تھی۔

دورانِ سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ متعدد مرتبہ عدالتی طلبی کے باوجود علی امین گنڈاپور عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...