Home sticky post 3 وزیراعلیٰ مریم نواز کا مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کا دورہ، سیلاب متاثرین سے ملاقات، لواحقین میں امدادی چیک تقسیم

وزیراعلیٰ مریم نواز کا مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کا دورہ، سیلاب متاثرین سے ملاقات، لواحقین میں امدادی چیک تقسیم

Share
Share

مظفرگڑھ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سیلاب سے متاثرہ تحصیل علی پور پہنچ گئیں انہوں نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیاگورنمنٹ ہائی اسکول علی پور میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا معائنہ اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو امدادی رقوم کے چیک پیش کیے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے متاثرین سے گھل مل کر بات چیت کی، خواتین کو دلاسہ دیا اور نقصانات کے ازالے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے خود دیگ سے سالن ڈال کر متاثرین کو کھانا پیش کیا اور خواتین و بچوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی کھایا۔ ننھی بچیاں وزیراعلیٰ سے لپٹ گئیں اور ان کے ساتھ محبت کا اظہار کیا۔

کیمپ میں موجود بچوں کے ساتھ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہلکے پھلکے انداز میں گپ شپ کی، پڑھائی کے بارے میں دریافت کیا اور ایک کمسن بچی کی خواہش پر کرکٹ بھی کھیلی۔ انہوں نے بال کرائی اور بچی کے ہٹ کرنے پر داد بھی دی۔ وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں کو تحائف بھی دیے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے امدادی سرگرمیوں میں پاک نیوی کی معاونت پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ اور ڈی جی پی ڈی ایم اے نے انہیں بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ ضلع مظفرگڑھ کے 147 مواضعات میں 3 لاکھ 94 ہزار سے زائد آبادی متاثر ہوئی جبکہ تحصیل علی پور کے 26 مواضعات زیر آب آئے۔

متاثرین کے لیے 37 فلڈ ریلیف کیمپ اور 8 ٹینٹ سٹی قائم کیے گئے ہیں جہاں کھانا، ادویات اور دیگر سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...