Home highlight چین کی ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارت کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد

چین کی ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارت کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد

Share
Share

بیجنگ:چین نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بار پھر صدارت کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دے دی۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین باہمی احترام کی بنیاد پر امریکا کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔

چین کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کے لیے چین کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔

ترجمان چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی عوام کے انتخاب کا احترام کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہو گئے ہیں، وہ امریکا کے 47 ویں صدر منتخب ہوئے ہیں۔

Share