Home Uncategorized چین کا غزہ میں جنگ بندی کی یو این قرارداد پر مکمل عمل درآمد کا مطالبہ

چین کا غزہ میں جنگ بندی کی یو این قرارداد پر مکمل عمل درآمد کا مطالبہ

Share
Share

نیویارک:اقوامِ متحدہ میں چینی مستقل مندوب نے غزہ میں جنگ بندی کی یو این قرارداد پر مکمل عمل درآمد کا مطالبہ کردیا۔

چینی مستقل مندوب ژانگ جن نے کہا کہ چین شہریوں کے خلاف ہونے والے تمام حملوں کی سختی سے مخالفت اور مذمت کرتا ہے، فلسطین اسرائیل تنازع پر دہرا معیار اور منافقت ایک بار پھر دیکھی گئی ہے۔

چینی مندوب کا کہنا ہے کہ غزہ معاملے پر انسانی حقوق، خواتین اور بچوں کے تحفظ کے خوبصورت سلوگنز کے نئے مطالب ہو جاتے ہیں۔ کچھ ممالک کو جنگ بندی جیسی بنیادی بات کڑوی گولی لگتی ہے۔

خیال رہے کہ یو این جنرل اسمبلی میں منگل کو غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور ہوئی تھی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...