Home سیاست سائفر کیس ، چالان کی نقول فراہمی موخر ، آئندہ تاریخ پر چالان کی نقول تقسیم ہوں گی،عدالت

سائفر کیس ، چالان کی نقول فراہمی موخر ، آئندہ تاریخ پر چالان کی نقول تقسیم ہوں گی،عدالت

Share
Share

راولپنڈی: سینٹرل جیل اڈیالہ میں سائفر لیک کیس کی سماعت کے دوران کیس چالان کی نقول فراہمی موخر کر دی گئی۔ عدالت نے کہا کہ آئندہ تاریخ پر چالان کی نقول تقسیم ہوں گی۔

سینٹرل جیل اڈیالہ میں پہلی مرتبہ سائفر لیک کیس کی سماعت ہوئی،اڈیالہ جیل خصوصی عدالت میں جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔

سماعت کے دوران کیس چالان کی نقول فراہمی موخر کر دی گئی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ تاریخ کو چالان کی نقول تقسیم ہوں گی۔

ایف آئی اے نے ٹرائل بند کمرے میں سماعت کی درخواست دائر کی جبکہ ملزمان وکلاء کی سماعت کارروائی روکنے کی استدعا مسترد کر دی گئی۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست کی سماعت ہونی ہے اور اِن کیمرہ بابت فیصلہ محفوظ ہے، ہائی کورٹ کا کوئی حکم امتناع نہیں سماعت نہیں روکی جاسکتی۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ سماعت اِن کیمرہ اور شہریوں کو باہر رکھا جائے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ سماعت میں پہلے ہی شہری شریک نہیں کیونکہ جیل میں سماعت ہو رہی ہے۔

سابق وزیر اعظم اور سابق وزیر خارجہ نے سائفر کیس کا مکمل چالان چارج شیٹ کی نقول دینے کی درخواست بھی دائر کی جبکہ سائفر کیس کا مکمل چالان مکمل فائل نقول دینے پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے اعتراض کیا اور کہا کہ چالان نقول ساتھ سب ملے گا۔

دونوں ملزمان سابق وزیراعظم چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جیل میں موجود تھے۔ ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم اور پراسیکیوٹر بھی کمرہ عدالت موجود تھے۔

آج آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت گرفتار دونوں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم ہونی تھی جبکہ ملزمان کی طرف سے نقول تقسیم کارروائی روکنے کے لیے نئی متفرق درخواستیں بھی دائر ہوں گی۔ چالان نقول تقسیم ہونے کی صورت میں فرد جرم کے لیے ایک ہفتہ وقت مقرر ہوگا۔

دوسری جانب کیس کے سماعت کے دوران اڈیالہ جیل کے باہر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات اور سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...