Home Uncategorized گوگل کاپوڈکاسٹ فیچر ختم کرنے کے بعد ایک اور فیچر ختم کرنے کا اعلان

گوگل کاپوڈکاسٹ فیچر ختم کرنے کے بعد ایک اور فیچر ختم کرنے کا اعلان

Share
Share

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے چند روز قبل پوڈکاسٹ فیچر ختم کرنے کے اعلان کے بعد ایک اور فیچر ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ورک اسپیس پر شائع کی جانے والی ایک پوسٹ کے مطابق کمپنی نے وائٹ بورڈنگ ایپ جیم بورڈ کو 2024 کے آخر میں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جیم بورڈ ایک ڈیجیٹل وائٹ بورڈ سروس ہے جس پر موقع سے غیر موجود افراد کے ساتھ مل کر آن لائن کام کیا جا سکتا ہے۔

گوگل کے مطابق فِگ جیم، لْوسِڈ اسپارک اور مِیرو جیسے دیگر وائٹ بورڈ سروسز ورک اسپیس صارفین کے لیے بہتر کام کر رہی ہیں۔

گوگل اب ورکس اسپیس سروسز گوگل میٹ، ڈرائیو اور کیلنڈر کو آگے لے جانے کے لیے ان کمپنیوں کے ساتھ کام کرے گا۔

جیم بورڈ ایپ کو ختم کرنے کے ساتھ گوگل اس کی 5000 ڈالر مالیت کی 55 انچ سائز کی ڈیوائس سے سپورٹ بھی ختم کر رہا ہے۔ اس ہارڈ ویئر کے لیے 30 ستمبر سے اپ ڈیٹس روک دی گئیں ہیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...