Home سیاست علی وزیر کی دہشت گردی مقدمہ کے اخراج کی درخواست پرفریقین کو نوٹس

علی وزیر کی دہشت گردی مقدمہ کے اخراج کی درخواست پرفریقین کو نوٹس

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق ایم این اے علی وزیر کی دہشت گردی کے مقدمے کے اخراج کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے علی وزیر کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے وکیل عطاء اللہ کنڈی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ایک مقدمہ درج ہوا تو پندرہ منٹ بعد دہشت گردی کا الگ مقدمہ درج کرلیا گیا۔

وکیل عطاء اللہ کنڈی نے استدعا کی کہ علی وزیر کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ غیر قانونی ہے ، خارج کیا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری داخلہ ، آئی جی اسلام آباد سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...