Home سیاست سائفر کا مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کے لیے ہے،چیئرمین پی ٹی آئی

سائفر کا مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کے لیے ہے،چیئرمین پی ٹی آئی

Share
Share

راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ فوری اور شفاف انتخابات تمام مسائل کا حل ہیں۔ سائفر کا مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کے لیے ہے۔

سائفر کیس کی سماعت کے موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے ساتھ کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔ فوری اور شفاف انتخابات تمام مسائل کا حل ہیں۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں پہلی سماعت ہوئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی کمرہ عدالت میں پیش گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے وکلا اڈیالہ جیل میں پیش ہوئے جبکہ ایف آئی اے کی ٹیم اور اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار عباسی بھی سماعت لیے عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کیس چالان کی نقول کی فراہمی تک سماعت روک دی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...