Home سیاست اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ،آرمی چیف کی شرکت

اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ،آرمی چیف کی شرکت

Share
Share

اسلام آباد: اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے، ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی شرکت کی ہے، اجلاس میں وفاقی وزراء اور عسکری حکام سمیت چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز بھی شریک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک میں سرمایہ کاری کے لئے سہولیات کا جائزہ لیا جارہا ہے، سعودی عرب، چین سمیت خلیجی ممالک کی مختلف منصوبوں میں دلچسپی کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

ذرائع کاکہناہے کہ اجلاس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق قابل عمل منصوبوں کی منظوری دی جائے گی، ٹیلی کام سیکٹر میں اضافی سپکٹرم کی نیلامی سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ معدنیات، زراعت، کان کنی سمیت مختلف شعبہ جات میں منصوبوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...