Home نیوز پاکستان شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے جھڑپیں، 12 خوارج ہلاک ، 6 جوان شہید

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے جھڑپیں، 12 خوارج ہلاک ، 6 جوان شہید

Share
Share

راولپنڈی: شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے جھڑپوں میں 12 خوارج ہلاک جبکہ 6 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق جنوبی وزیرستان میں خوارج گروپ نے فورسز کی چوکی پر حملہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 12 خوارجی انجام تک پہنچ گئے، دہشتگردوں سے بہاردی سے لڑتے ہوئے 6 سکیورٹی فورسز کے جوان جام شہادت نوش کر گئے۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں کے 2 واقعات ہوئے، 19 ستمبر کو پاک افغان سرحد پر 7 دہشت گردوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی، دہشت گردوں کا گروپ پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا، سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں ان دہشت گردوں کا پتہ لگایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشت گردوں کو موٴثر انداز میں گھیر لیا تھا اور تمام خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ دوسرا واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں پیش آیا، خوارجی دہشت گردوں کے گروپ نے لدھا میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، سکیورٹی فورسز نے مقابلہ کرتے ہوئے 5 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں ہتھیار، دھماکا خیز مواد اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔

Share
Related Articles

محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، مشترکہ اقدامات پر گفتگو

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر خارجہ برائے...

پی ٹی آئی احتجاج، انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی معطل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظر...

پی آئی اے کی نجکاری کے لیے دوبارہ بولیاں مانگنے کافیصلہ

اسلام آباد: سینیٹر طلال چوہدری کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی...

وزیراعظم کی طبیعت ناساز،نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس موٴخر

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس...