Home نیوز پاکستان کرنل ڈاکٹر ہیلن میری پاک آرمی میں میرٹ اور قومی نمائندگی کی ایک اور زندہ مثال بن گئیں

کرنل ڈاکٹر ہیلن میری پاک آرمی میں میرٹ اور قومی نمائندگی کی ایک اور زندہ مثال بن گئیں

Share
Share

اسلام آباد: کرنل ڈاکٹر ہیلن میی پاک آرمی میں میرٹ اور قومی نمائندگی کی ایک اور زندہ مثال بن گئیں۔

کرنل ڈاکٹر ہیلن میری رابرٹ نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے فرمایا تھا آپ آزاد ہیں، آپ کا تعلق کسی بھی مذہب، ذات یا عقیدے سے ہو ریاستی امور سے اس کا تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک اور موقع پر بانی پاکستان نے فرمایا اقلیتوں کو بلاامتیاز ذات پات، رنگ، مذہب یا عقیدہ ہر لحاظ سے پاکستان کا شہری سمجھا جائے گا اور انہیں ان کے تمام حقوق اور مراعات اور شہریت کے حقوق حاصل ہوں گے۔

کرنل ڈاکٹر ہیلن میری نے کہا کہ پاک آرمی نے قائد کے فرمان کو شعار بنایا، پاک آرمی میں مذہبی، لسانی، اور جنسی تفریق سے قطع نظر فیصلے کئے جاتے ہیں، کرنل ڈاکٹر ہیلن میری حال ہی میں پاکستان آرمی میں بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی پانے والی پہلی کرسچن خاتون ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...