Home سیاست پی ٹی آئی کو کوئی دیوار سے نہیں لگا رہا خود لگ رہے ہیں،گورنر پنجاب

پی ٹی آئی کو کوئی دیوار سے نہیں لگا رہا خود لگ رہے ہیں،گورنر پنجاب

Share
Share

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو کوئی دیوارسےنہیں لگا رہا خود لگ رہے ہیں۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلم لیگ (ن) لیگ کےاتحادی ہیں، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے مذاکرات جاری ہیں، ابھی تک پیپلزپارٹی کا حکومت میں شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود گندم امپورٹ کرنا پڑتی ہے، زراعت کےحوالے سے پالیسیوں کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں بات چیت سے ہی مسائل حل ہوں گے۔

سردار سلیم حیدرخان نے کہا کہ تحریک چلانے سے ملک اور عوام کا ہی نقصان ہوگا، سی ای سی فیصلہ کرے گی کابینہ میں شامل ہونا ہے یا نہیں، آج کے دن تک سی ای سی نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...