Home نیوز پاکستان غربت سے تنگ باپ نے چار بچوں سمیت زہریلی گولیاں کھا لیں

غربت سے تنگ باپ نے چار بچوں سمیت زہریلی گولیاں کھا لیں

Share
Share

منچن آباد:غربت سے تنگ باپ نے چار بچوں سمیت زہریلی گولیاں کھا لیں، 10 سالہ ارم فاطمہ دم توڑ گئی جبکہ والد کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق محمد جاوید نامی شخص نے پہلے اپنے بچوں کو گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں پانی میں ملا کر پلا دیں بعد میں خود بھی زہریلہ پانی پی لیا۔

ذرائع کے مطابق حالت غیر ہونے پر باپ اور اسکے بچوں کو سول ہسپتال میں طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بہاولنگر ریفر کر دیا گیا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق باپ جاوید کی حالت تشویشناک ہے جبکہ باقی تین بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، متاثرہ بچوں میں چار سالہ احمد رضا، چھ سالہ دعا فاطمہ ، اور آٹھ سالہ ایمان فاطمہ شامل ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...