Home سیاست پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس، میری ٹائم سکیورٹی صورتحال کا جائزہ

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس، میری ٹائم سکیورٹی صورتحال کا جائزہ

Share
Share

اسلام آباد: پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس کے دوران میری ٹائم سکیورٹی صورتحال کا جائزہ اور مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی سے خطے میں پیدا ہونیوالی بحری صورتحال کا تجزیہ کیا گیا۔

نیول ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کانفرنس کی صدارت کی، کانفرنس کے دوران خطے اور بین الاقوامی میری ٹائم سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی سے خطے میں پیدا ہونیوالی بحری صورتحال کا تجزیہ کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کے تجارتی بحری جہازوں کی حفاظت کیلئے خلیج عدن میں پاک بحریہ کے جہاز کی تعیناتی کا جائزہ لیا گیا، کانفرنس میں پاکستان کے سمندری تجارتی راستوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، پاک بحریہ نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔

ترجمان مزید بتایا کہ پاک بحریہ کے نیول چیف نے ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...