Home سیاست پشاورہائیکورٹ نے عام انتخابات تک ترقیاتی کام روک دیئے

پشاورہائیکورٹ نے عام انتخابات تک ترقیاتی کام روک دیئے

Share
Share

پشاور:پشاور ہائیکورٹ نے عام انتخابات تک ترقیاتی کام ترقیاتی کام روک دیئے۔

پشاور ہائیکورٹ میں ترقیاتی کاموں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس اعجاز انور اور جسٹس عتیق شاہ نے سماعت کی، وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ نگران حکومت کے پاس ترقیاتی کاموں کا اختیار نہیں، الیکشن کا اعلان ہونے کے باوجود ترقیاتی کام جاری ہیں۔

جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ الیکشن کا اعلان ہونے کے بعد کیسے ترقیاتی کام ہورہے ہیں؟ سرکاری وکیل نے بتایا کہ نگران حکومت آنے سے پہلے یہ ترقیاتی کام شروع ہو گئے تھے، جسٹس اعجاز انور نے کہا پھر منظور نظر لوگ ترقیاتی کاموں پر تختیاں لگاتے ہیں۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ پہلے سے شروع ترقیاتی کاموں سے لوگوں کو فائدہ ہوگا، جسٹس عتیق شاہ نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی نگران حکومت ترقیاتی کاموں میں اتنا انٹرسٹ کیوں لے رہی ہے؟ جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ 8 فروری دور نہیں، الیکشن کے بعد ترقیاتی کام شروع کریں۔

عدالت نے عام انتخابات تک ترقیاتی کام روکنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...