Home سیاست چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان سے کامن ویلتھ سیکریٹریٹ ایشیا کے وفد کی ملاقات

چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان سے کامن ویلتھ سیکریٹریٹ ایشیا کے وفد کی ملاقات

Share
Share

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان سے کامن ویلتھ سیکریٹریٹ کے وفد نے ملاقات کی۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں بیرسٹر علی ظفر کے ساتھ مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن بھی شریک تھے۔

کامن ویلتھ سیکریٹریٹ ایشیا ڈاکٹر دینو شاپنڈ تاراٹنے، پروفیسر مچل سکوبی، قانونی افسر لٹویا مکڈووالڈ ہرلی اور اینڈریو بینز بھی وفد میں شامل تھے۔

پی ٹی آئی کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں سیاسی و معاشی صورتحال، دو طرفہ امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان میں عام انتخابات کے ماحول اور سیاسی جماعتوں کیلئے انتخاب میں مواقع پر بھی بات چیت کی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ ملاقات میں انتخابات کے ملکی ترقی و خوشحالی پر اثرات پر بھی بات چیت کی گئی۔

Share
Related Articles

بھارت کے بے بنیاد الزامات اور غیر منطقی اقدامات کا کوئی جواز نہیں بنتا،صدر آصف زرداری

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے...

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کر دیا

اسلام آباد:قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے پہلگام میں انسانی...

سابق وزیر نوازشریف کا فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف...