Home Uncategorized ہمسفر کو امیر ہونا چاہئےکسی غریب لڑکے سے شادی نہیں کروں گی، ملائیکہ ریاض

ہمسفر کو امیر ہونا چاہئےکسی غریب لڑکے سے شادی نہیں کروں گی، ملائیکہ ریاض

Share
Share

کراچی: پاکستانی اداکارہ ملائیکہ ریاض نے کہا ہے کہ وہ کسی غریب لڑکے سے شادی نہیں کریں گی بلکہ ان کے ہمسفر کو امیر ہونا چاہئے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فلم ’یاریاں‘ کی اداکارہ نے کہا کہ انہیں ایسا لڑکا چاہئے جو ان کو انڈسٹری میں رہنے کیلئے سپورٹ کرسکے۔

ملائیکہ ریاض کا کہنا تھا کہ لڑکا نہ صرف معاشی طور پر مستحکم ہو بلکہ وہ فیملی کے ساتھ رہنے والا ہو کیوں کہ وہ اکیلی نہیں رہ سکتی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ماڈلنگ کے شعبے میں انہیں خاص مزہ نہیں آیا اسی لئے وہ ڈرامہ انڈسٹری میں داخل ہوئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں اپنی تعلیم مکمل نہ کرنے کا بہت افسوس ہے اور ابھی وہ کسی کے ساتھ ریلیشن شپ میں نہیں ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...