Home sticky post 6 صنعتی پیداوار بڑھانے کیلئے جامع اور موثر پالیسی سفارشات تشکیل دی جا ئیں،وزیراعظم

صنعتی پیداوار بڑھانے کیلئے جامع اور موثر پالیسی سفارشات تشکیل دی جا ئیں،وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ صنعتی ترقی گھریلو، چھوٹے اور درمیانے پیمانے کی صنعتوں کی ترقی سے مشروط ہے۔سمیڈا کے روڈ میپ کا جلد اطلاق یقینی بنایا جائے ۔اسلام آباد میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کاروباری وسعت اور قرض کے حصول میں آسانی کیلئےگھریلو صنعتوں کی رجسٹریشن کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹےاور درمیانے درجےکی صنعتوں میں خواتین کی شمولیت بڑھانے کیلئے اقدامات خوش آئند ہے۔اس سلسلے میں آگاہی بڑھائی جائے۔

وزیراعظم نےسمیڈا کی تنظیمِ نو اور ایس ایم ایز کی ترقی کیلئے اقدامات پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ زرعی اجناس کی پراسیسنگ کیلئے دیہی علاقوں میں ایس ایم ایز کے حوالے سے تربیت یقینی بنائی جائے۔

اجلاس کوبتایا گیا سمیڈا کا نجی شعبے کے ماہرین پر مشتمل بورڈ تشکیل دیا جا چکا ہے۔ آئندہ چند روز میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی تعیناتی کا عمل مکمل ہو جائے گا ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایس ایم ایز کی ترقی کیلئے دفاتر کھول دیئے گئے ہیں۔خواتین کی ایس ایم ایز شعبے میں حوصلہ افزائی کیلئےپلیٹ فارم تشکیل دیا جارہا ہے جس کے ذریعے خواتین کو رجسٹریشن، ٹیکس معاملات ہنر کی آگاہی سمیت سے مکمل معلومات کی جائیں گی۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...