Home نیوز پاکستان ملک کے معروف شہر کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق

ملک کے معروف شہر کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق

Share
Share

لاہور: صوبائی دار الحکومت لاہور کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی، لاہور میں آؤٹ فال روڈ سے ماحولیاتی نمونے 15 اگست کو لیے گئے، سیوریج کے پانی کے نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا۔

وائرس جینیاتی طور پر قندھار میں پائے جانے والے کلسٹر سے منسلک ہے، یہ لاہور سے اس سال کا تیسرا مثبت ماحولیاتی نمونہ ہے، جنوری میں دو نمونے مثبت رپورٹ ہو چکے ہیں، پنجاب میں مثبت ماحولیاتی نمونوں کی تعداد 5 ہو گئی۔

پنجاب انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ خضر افضال نے کہا ہے کہ پنجاب نے معیاری مہمات کا انعقاد کیا ہے، پنجاب وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں کامیاب رہا ہے پولیو کی نگرانی کا نظام وائرس کی فوری نشاندہی کر رہا ہے۔

خضر افضال نے مزید کہا کہ لاہور سے آخری پولیو کیس جولائی 2020ء میں رپورٹ ہوا، لاہور میں حالیہ ترین پولیو مہم 15 مئی کو منعقد کی گئی تھی، ملک بھر میں آئندہ پولیو مہم اکتوبر سے شروع کی جا رہی ہے۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...