Home نیوز پاکستان آئی ایم ایف نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کے لیے تحریری پلان مانگ لیا

آئی ایم ایف نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کے لیے تحریری پلان مانگ لیا

Share
Share

اسلام آباد : آئی ایم ایف نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کے لیے تحریری پلان مانگ لیا، ذرائع کا کہنا ہے آج آئی ایم ایف کو تحریری پلان بھیجے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل رابطہ ہوا ، ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے آئی ایم ایف نمائندہ ایسٹر پریز سے رابطہ کیا ، جس میں بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے بات چیت کی۔

زرائع کا کہنا تھا کہ نگران وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کو بجلی بلوں میں اضافے کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے تجاویز پیش کر دیں۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ریلیف کیلئےحکومت کے مؤقف پربریفنگ لی اور آئی ایم ایف نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کے لیے تحریری پلان مانگ لیا، جس کے بعد آج شام کو آئی ایم ایف کو تحریری پلان بھیجے جانے کا امکان ہے۔

گذشتہ روز وفاقی کابینہ نے بجلی صارفین کو ریلیف آئی ایم ایف کی اجازت سے مشروط کردیا تھا اور آئی ایم ایف کی رضامندی سے ہی صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...