Home سیاست ‎صدر آصف زرداری کی روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

‎صدر آصف زرداری کی روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

Share
Share

‎اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر دلی مبارکباد دی ہے۔
‎سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے نام تہنیتی پیغام میں کہا کہ میں پْراعتماد ہوں کہ پاک روس تعلقات صدر پیوٹن کی متحرک قیادت میں مزید مضبوط ہوں گے۔
‎علاوہ ازیں سعودی قیادت سمیت دیگر عالمی رہنماؤں کی جانب سے بھی پیوٹن کو صدر بننے پر مبارکباد دی گئی ہے۔
‎یاد رہے کہ روس میں صدر پیوٹن ایک بار پھر صدر منتخب ہوئے ہیں، الیکٹورل کمیشن کے مطابق صدر پیوٹن نے 87.28 فیصد ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی، صدر پیوٹن پانچویں بار روس کے صدرمنتخب ہوئے ہیں۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...