Home #ٹرینڈ دنیا بھر سے سربراہانِ مملکت کی ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ صدر بننے پر مبارکبادکے پیغامات

دنیا بھر سے سربراہانِ مملکت کی ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ صدر بننے پر مبارکبادکے پیغامات

Share
Share

دنیا بھر سے سربراہانِ مملکت کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ صدر بننے پر مبارکباد دی گئی ہے ۔

امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہونے کے بعد امریکا کے 47 ویں صدر منتخب ہوئے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مرتبہ عہدہ صدرارت پر فائز ہو رہے ہیں۔

نومنتخب امریکی صدر کو دنیا بھر سے سربراہانِ مملکت کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

پاکستانی وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کرکام کرنے کے خواہاں ہیں، دوسری بار تاریخی کامیابی پر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد دیتا ہوں، انہوں نے امریکی انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے ٹرمپ کی جیت کو تاریخی قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ڈونلڈ اور میلانیا ٹرمپ کو تاریخ کی سب سے بڑی واپسی مبارک ہو، وائٹ ہاوٴس میں آپ کی تاریخی واپسی امریکا کے لیے ایک نئی شروعات اور اسرائیل اور امریکا کے درمیان عظیم اتحاد کے لیے مضبوط عزم کی نشاندہی کرتی ہے، یہ ایک عظیم فتح ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے ٹرمپ کو امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے ماضی کی طرح ایک بار پھر 4 سال تک مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ احترام اور عزائم کے ساتھ مزید امن اور خوش حالی کے لیے ایک بار پھر ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے بھی ٹرمپ کو صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ ٹرمپ کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں، امریکا و برطانیہ کے تعلقات کو فروغ دینے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پر شیئر کردہ پیغام میں ٹرمپ کو مبارک باد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ بھارت امریکا تعلقات مضبوط بنانے، جامع عالمی اور اسٹریٹجک شراکت داری کا منتظر ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ آئیے! مل کر اپنے لوگوں کی بہتری اور عالمی امن، استحکام اور خوش حالی کو فروغ دینے کے لیے کام کریں۔

علاوہ ازیں اٹلی کے وزیرِ اعظم، یوکرین کے صدر، چیک ری پبلک کے وزیرِ اعظم سمیت دیگر ممالک کے سربراہان اور نیٹواتحاد بھی ٹرمپ کو ایک بار پھر امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کر رہے ہیں اور ایک ساتھ مل کر کام کرنے کا اعادہ کر رہے ہیں

Share
Related Articles

انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر تین سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر...

190 ملین پاوٴنڈز کیس، بانی پی ٹی آئی کو 14 اور بشریٰ بی بی کو 7 سال سزاسنادی گئی

راولپنڈی: 190 ملین پاوٴنڈز کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان...

بیرسٹر گوہر، علی امین گنڈاپور کی آرمی چیف سے ملاقات خوش آئند ہے، بانی پی ٹی آئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پی...

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پاگیا

دوحا: قطری وزیر اعظم نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا اعلان...