Home سیاست حلقہ این اے 122 ،خواجہ سعد رفیق کو سردار لطیف کھوسہ نے بڑے مارجن سے شکست دیدی

حلقہ این اے 122 ،خواجہ سعد رفیق کو سردار لطیف کھوسہ نے بڑے مارجن سے شکست دیدی

Share
Share

لاہور: لاہور کے حلقہ این اے 122 میں مسلم لیگ ن کے مضبوط امیدوار خواجہ سعد رفیق شکست کھا گئے۔لیگی امیدوار خواجہ سعد رفیق کو آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ نے بڑے مارجن سے شکست دی۔

این اے 122 سے آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ ایک لاکھ 17 ہزار 109 لیکر کامیاب ہوئے جبکہ لیگی امیدوار خواجہ سعد رفیق 77 ہزار 907 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
دوسری جانب ملک کے سب سے بڑے ٹاکرے میں قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے این اے 130 سے یاسمین راشد کو شکست دیدی۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق قائد مسلم لیگ ن نواز شریف ایک لاکھ 71 ہزار 24 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ پی ٹی ا?ئی کی حمایت یافتہ امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کو ایک لاکھ 15 ہزار 43 ووٹ ملے۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق نواز شریف لاہور کے حلقے این اے 130 سے 55981 ووٹوں کی برتری لے کر کامیاب ہوئے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...