Home سیاست آئینی بینچ کی تشکیل،چیف جسٹس سمیت 5 ارکان کی مخالفت

آئینی بینچ کی تشکیل،چیف جسٹس سمیت 5 ارکان کی مخالفت

Share
Share

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں آئینی بینچ کی تشکیل کے فیصلے میں چیف جسٹس سمیت جوڈیشل کمیشن کے 5 ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

ذرائع کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ کی تشکیل کے فیصلے میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی بھی اختلافی رائے دینے والوں میں شامل ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے علاوہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے بھی فیصلے سے اختلاف کیا۔ ذرائع کے مطابق عمر ایوب اور شبلی فراز نے بھی 7 رکنی آئینی بینچ کی تشکیل کی مخالفت میں ووٹ دیا۔

ذرائع کے مطابق اختلاف کرنے والے 5 ممبران نے فل کورٹ تشکیل دینے کی رائے دی۔ جوڈیشل کمیشن کے 7 ممبران نے 7 رکنی آئینی بینچ کے حق میں رائے اس لیے دی تاکہ اپیل بھی ہو سکے۔

Share
Related Articles

صدرزرداری کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے، دبئی منتقل کرنے کی خبریں درست نہیں ،شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ...

دہشت گردی سنگین مسئلہ ہے، اس پر سیاست سے گریز کیا جائے،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے...

علی امین گنڈا پور کی آج اڈیالہ جیل آمد متوقع، عمران خان سے ملاقات کا امکان

راولپنڈی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی آج اڈیالہ جیل آمد...

اعظم سواتی کی ملاقات فہرست کے مطابق کرائی گئی، ترجمان بانی پی ٹی آئی

راولپنڈی:بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی...