Home نیوز پاکستان پاکستان اور امریکا کے درمیان متعدد معاملات پر مشاورت جاری ہے، دفتر خارجہ

پاکستان اور امریکا کے درمیان متعدد معاملات پر مشاورت جاری ہے، دفتر خارجہ

Share
Share

اسلام آباد:دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان متعدد معاملات پر مشاورت جاری ہے۔

ایک بیان میں ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ مشاورتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے دوروں کا تبادلہ بھی ہوتا ہے، آنے والے دنوں میں اہم امریکی عہدیداروں کے پاکستان کے دورے بھی ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ سیکریٹری برائے آبادی، پناہ گزین و مائیگریشن پاکستان کا دورہ کریں گی، جولیٹا والس نوئیس 4 سے 6 دسمبر تک پاکستان کا دورہ کریں گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی ٹام ویسٹ 7 تا 9 دسمبر اسلام آباد کا دورہ کریں گے، پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری الزبتھ ہورسٹ کا دورہ 9 سے 12 دسمبر تک ہو گا۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ یہ دورے امریکا کے ساتھ افغانستان کی صورتِ حال سمیت متعدد مسائل پر جاری مذاکرات کا حصہ ہیں، دورے صرف افغانستان کے ساتھ مسائل تک ہی محدود نہیں ہیں۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...