Home سیاست معصوم نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کی بزدلی کا ثبوت ہے، نگراں وزیراعظم

معصوم نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کی بزدلی کا ثبوت ہے، نگراں وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد:نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چلاس میں مسافر بس پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

اس واقعے سے متعلق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا امن سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

نگراں وزیراعظم نے شہداء اور زخمی ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی اور کہا ہے کہ معصوم نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کی بزدلی کا ثبوت ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں شاہراہ قراقرم پر نامعلوم افراد نے بس پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں بس حادثے کا شکار ہوگئی تھی اور 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...