Home سیاست جہانگیر ترین سے تحریک انصاف چھوڑنے والے رہنماؤں کےرابطے

جہانگیر ترین سے تحریک انصاف چھوڑنے والے رہنماؤں کےرابطے

Share
Share

لاہور: پاکستان تحریک کے منحرف رہنما اور سینئر سیاستدان جہانگیر ترین سیاسی طور پر متحرک ہوگئے ہیں جبکہ اُن سے تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اظہار کرنے والے رہنماؤں نے رابطے بھی کیے ہیں۔

حال ہی میں پی ٹی آئی اور عمران خان سے علیحدگی اختیار کرنے والی دو اہم شخصیات نے جہانگیر ترین سے رابطے کیے۔

ذرائع کے مطابق یہ شخصیات فواد چوہدری اور شوکت ترین ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیرترین کی نئی پارٹی میں شامل ہونے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جبکہ مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

جہانگیرترین نے پی ٹی آئی کے سابق رہنماوں سے نئی پارٹی کے حوالے سے نام پر بھی مشاورت کی۔

ذرائع کے مطابق آئندہ دو تین روز میں پی ٹی آئی چھوڑنے والے جہانگیر ترین کے ساتھ چلنے کا اعلان بھی کریں گے۔

دوسری جانب فواد چوہدری نے جہانگیر ترین سے رابطے پر ردعمل دیتے ہوئے اس کا انکار کیا اور کہا ہے کہ ’میں پہلے ہی کہ چکا ہوں سیاست سے بریک لے رہا ہوں، فی الحال سیاست کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے‘۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...