Home سیاست بانی رکن عمران اسماعیل نے بھی خان صاحب اللہ حافظ کہہ دیا

بانی رکن عمران اسماعیل نے بھی خان صاحب اللہ حافظ کہہ دیا

Share
Share

کراچی: تحریک انصاف کے بانی رکن اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت سے استعفی دے دیا اور کہا ہے کہ خان صاحب اور تحریک انصاف کو اللہ حافظ کہتا ہوں۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی رہائی کا حکم جاری کردیا۔ 50 ہزار روپے کے ذاتی مچلکے کے عوض انہیں رہا کردیا گیا۔

رہائی کے بعد کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ میری آخری سیاسی پریس کانفرنس ہے، میں پی ٹی آئی کے بانی ارکان میں سے ہوں، آج ان کو سوچنا چاہیے جو عمران خان کو ہدایت دیتے تھے، عمران خان کے گرد بیٹھ کر انہیں مشورے دینے والوں کو سوچنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاہم ابھی انکوائری میں ثابت نہیں ہوا کہ کون ملوث ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ میں پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے استعفی دیتا ہوں اور پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے استعفی دیتا ہوں تاہم میری سیاست ختم ہوئی یا نہیں اس بات کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں کرسکا، خان صاحب! آپ کو اور پاکستان تحریک انصاف کو اللہ حافظ کہتا ہوں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...