Home Uncategorized پیمرا ٹی وی ڈرامے ’تیرے بن‘ کے متنازعہ مواد پر حرکت میں آ گیا

پیمرا ٹی وی ڈرامے ’تیرے بن‘ کے متنازعہ مواد پر حرکت میں آ گیا

Share
Share

کراچی: وہاج علی اور یمنا زیدی کے ڈرامے ’تیرے بن‘ کے متنازعہ مواد نے پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو بھی نوٹس لینے پر مجبور کردیا۔

سوشل میڈیا پر ڈرامے کی ایک پرومو ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہاج اور یمنا کے درمیان تشدد کے مناظر نے لوگوں کو برانگیختہ کردیا۔

صارفین کی طرف سے شدید تنقید کے بعد ویڈیو کی آواز میں تھوڑی سی ترمیم کی گئی لیکن فوٹیجز باقی رہے اور اب پیمرا نے ڈراما بنانے والوں کو آفیشل وارننگ جاری کردی ہے۔

پیمرا نے ٹویٹر پر جاری اپنی پریس ریلیز میں ڈرامہ بنانے والوں کو غیر مناسب مواد کو نشر کرنے خبردار کیا ہے اور اسے الیکٹرونک میڈیا ریگولیشن کے خلاف قرار دیا ہے۔

ریگولیٹری اتھارٹی نے انتظامیہ کو متنازعہ مواد ہٹانے اور آئندہ ایسا مواد نشر نہ کرنے کی سختی سے ہدایت کی ہے اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...