Home نیوز پاکستان یونان کشتی حادثہ،لواحقین کی معاونت کیلئے وزارت داخلہ میں کوآرڈی نیشن سیل قائم

یونان کشتی حادثہ،لواحقین کی معاونت کیلئے وزارت داخلہ میں کوآرڈی نیشن سیل قائم

Share
Share

اسلام آباد:یونان کشتی حادثہ کے معاملے پر وزارت داخلہ میں کوآرڈی نیشن سیل قائم کر دیا گیا جس کا وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد رپورٹس یونان میں پاکستانی سفارتخانے کو بھیجی جائیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کوآرڈی نیشن سیل میں وزارت داخلہ، وزارت خارجہ، وزارت صحت، وزارت اوورسیز اور ایف آئی اے کے نمائندے شامل ہوں گے، کوآرڈی نیشن سیل یونان میں ہونے والے کشتی حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے متعلق معلومات حاصل کرے گا۔

کوآرڈی نیشن سیل جاں بحق افراد کے اہلخانہ کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے معاونت کرے گا اس حوالے سے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے رابطہ بھی کرے گا، ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد رپورٹس یونان میں پاکستانی سفارتخانے کو بھیجی جائیں گی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں کیمپ بھی قائم کیے جائیں گے، ضرورت پڑنے پر کسی اور شہر میں بھی کوآرڈینیشن سیل کا کیمپ آفس قائم کیا جا سکے گا۔

Share
Related Articles

ٹرمپ کی تقریب حلف براداری کا دعوت نامہ ملا، ملکی حالات کے باعث معذرت کرلی، عارف علوی

کراچی:سابق صدر پاکستان اور پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی...

محسن نقوی امریکا پہنچ گئے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے

واشنگٹن:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی امریکا پہنچ گئے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب...

مبینہ دھاندلی کیس، فارم 45 اور 47 میں اگر فرق ہے تو کوئی ایک تو صحیح ہو گا،جسٹس جمال مندوخیل

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف بانی پی...