Home Uncategorized بھارت میں کورونا وباء نے دوبارہ خطرے کی گھنٹی بجا دی ،ماسک لازمی قرار

بھارت میں کورونا وباء نے دوبارہ خطرے کی گھنٹی بجا دی ،ماسک لازمی قرار

Share
Share

نئی دہلی: بھارتی ریاست کیرالہ میں کورونا کیسز میں پریشان کن حد تک اضافے کے باعث حکومت نے پابندیاں نافذ کردیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ میں کورونا کے نئے کیسز میں مبتلا زیادہ تر مریضوں میں ویرینٹ JN.1 پایا گیا ہے۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور حکومت نے کئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

ریاستی سرحد پر نگرانی بڑھانے کے ساتھ ساتھ کورونا ٹیسٹ کی مہم چلائی جائے گی جب کہ علامات اور مشتبہ کیسز کے حامل افراد کو لازمی طور پر ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی گئی۔

ریاستی حکومت لوگوں کی نقل و حرکت اور اجتماع پر پابندی عائد پر بھی غور کر رہی ہے جب کہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد پر ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا۔

کیرالہ کی ریاستی حکومت نے 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کہا ہے کہ کھانسی، بخار اور فلو جیسی علامات ظاہر ہوں تو اسپتال سے رجوع کریں اور چند روز تک اجتماعات میں جانے سے گریز کریں۔

بھارتی ریاست کیرالہ کی حکومت نے کہا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے تاہم حکومت ایک ایڈوائزری لے کر آ رہی ہے جس میں مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ کورونا کیسز کی تعداد کے حوالے سے بھارت امریکا کے بعد سب سے بڑا ملک تھا جہاں 5 لاکھ سے زائد افراد اس مرض میں ہلاک ہوگئے تھے جب کہ 4 کروڑ افراد کو کورونا ہوا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...