Home نیوز پاکستان ریما خان کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات،بیٹے کی وفات پر اظہارتعزیت

ریما خان کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات،بیٹے کی وفات پر اظہارتعزیت

Share
Share

خانیوال: ماضی کی مقبول ترین فلم اسٹار ریما خان نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی اور اْن کے بیٹے عاصم جمیل کے انتقال پر اظہارِ تعزیت بھی کی۔

ریما خان نے حال ہی میں مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی جس کی تصویر اْنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوٴنٹ پر پوسٹ کی اور ساتھ ہی کیپشن میں ایک نوٹ بھی لکھا۔

اداکارہ نے کہا کہ “میں نے محترم مولانا طارق جمیل صاحب سے ان کے بیٹے عاصم جمیل کے انتقال پر تعزیت کرنے کے لیے ملاقات کی۔

اْنہوں نے کہا کہ “اس ملاقات کے دوران، مولانا صاحب اور ان کے اہل خانہ نے مجھے جو سبق دیا وہ یہ تھا کہ ہر حال میں اللہ تعالیٰ کے سامنے سر جھکانا چاہیے اور اللہ کی مرضی پر راضی ہونا چاہیے”۔

ریما خان نے مولانا طارق جمیل اور اْن کے اہلخانہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ “میں نے مولانا صاحب کی زندگی میں بھی وہ سب دیکھا ہے جس کی وہ تبلیغ کرتے ہیں، وہ اور اْن کے اہلخانہ نہ صرف زبانی طور پر اسلام کی تبلیغ کررہے ہیں بلکہ عملی طور پر بھی اسلام سے وفاداری کا مظاہرہ کررہے ہیں”۔

آخر میں ریما خان نے مولانا طارق جمیل کی لمبی عْمر کی دْعا کی اور کہا کہ “اللہ! مولانا صاحب اور اْن کے اہلخانہ کو عاصم جمیل کے انتقال پر صبر عطا کرے، ا?مین”۔

یاد رہے کہ 29 اکتوبر کو مولانا طارق جمیل کا بیٹا عاصم جمیل گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا تھا، ڈی ایس پی میاں چنوں سلیم مارتھ کے مطابق عاصم جمیل نے اپنے سینے پر گولی مار کر خود کشی کی تھی، وہ طویل عرصے سے ذہنی امراض کا شکار تھے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...