Home سیاست نگران حکومت پنجاب کا انڈر 16 کے ہر کھلاڑی کو وظیفہ دینے کا اعلان

نگران حکومت پنجاب کا انڈر 16 کے ہر کھلاڑی کو وظیفہ دینے کا اعلان

Share
Share

لاہور: نگران حکومت پنجاب نے انڈر 16 کے ہر کھلاڑی کو وظیفہ دینے کا اعلان کر دیا۔مشیر کھیل وہاب ریاض کاکہناہے کہ انڈر 16 کے ہر کھلاڑی کو 10 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر کھیل وہاب ریاض نے کہا کہ پنجاب کے کھلاڑیوں کو آگے لے جانے کے لیے اقدامات کریں گے، صوبے میں کھیلوں کے لیے 2 سال کا شیڈول تیار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انڈر 16 پروفیشنل سپورٹس کے لیے الگ الگ کیلینڈرز تیار کیے ہیں، انڈر 16 کے ہر کھلاڑی کو 10 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ 18 کھیلوں کے لیے پروفیشنل ٹیمیں بنائیں گے، ابتدائی طور پر 6 کھیلوں کے مقابلے کروائے جائیں گے۔

مشیر کھیل نے مزید کہا ہے کہ پنجاب میں کھیلوں کے لیے تمام سہولیات مہیا کر رہے ہیں، کھیلوں کا فروغ پنجاب حکومت کی ترجیح ہے جبکہ کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے لیے بھی کوشاں ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...