Home سیاست عدالت کا بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر درخواست پر ان کا طبی معائنہ کرنے کا حکم

عدالت کا بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر درخواست پر ان کا طبی معائنہ کرنے کا حکم

Share
Share

احتساب عدالت نے 190 ملین پاوٴنڈ ریفرنس کی سماعت 19 اپریل تک ملتوی کر دی۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر درخواست پر عدالت نے کل 12 بجے تک ڈاکٹر عاصم یونس سے ان کا طبی معائنہ کرنے کا حکم بھی دیدیا۔

190 ملین پاوٴنڈ ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔ آج سماعت کے دوران نیب کی جانب سے مزید 9 گواہان کو پیش کیا گیا ابتک مجموعی طور پر 15 گواہان کے بیانات قلمبند جبکہ 13 گواہوں پر جرح مکمل کر لی گئی، عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید چھ گواہان کو بھی طلب کر لیا۔

سماعت کے موقع پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں موجود تھے، نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور پراسیکیوٹر امجد پرویز ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء ظہیر عباس چودھری، عثمان گل اور بیرسٹر علی ظفر پیش ہوئے۔

دوران سماعت بشریٰ بی بی کی جانب سے عدالت میں طبی معائنے کی درخواست دائر کی گئی جسے منظور کر لیا گیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...