Home سیاست ‎عدالت کابشریٰ بی بی کا اینڈوسکوپی ٹیسٹ کروانے کا حکم

‎عدالت کابشریٰ بی بی کا اینڈوسکوپی ٹیسٹ کروانے کا حکم

Share
Share

 

راولپنڈی : احتساب عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی طبی معائنے سے متعلق درخواستیں منظور کر لی گئیں، عدالت نے بشریٰ بی بی کا اینڈوسکوپی ٹیسٹ 2 روزمیں کروانے کا حکم دے دیا۔

راولپنڈی میں واقع اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاوٴنڈ ریفرنس پر سماعت کی، عدالت نے دورانِ سماعت بشریٰ بی بی کا اینڈو اسکوپی ٹیسٹ نجی ہسپتال سے 2 روز میں کروانے کا حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ بشریٰ بی بی کا اینڈو سکوپی ٹیسٹ ڈاکٹر عاصم یونس اور سرکاری ڈاکٹر کے زیرِ نگرانی کروایا جائے۔

جج ناصر جاوید رانا نے عدالت میں نصب اضافی دیواریں بھی فوری ختم کرنے کا حکم دیا، عدالت نے جیل انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جب تک دیواریں ہٹائی نہیں جاتیں سماعت آگے نہیں بڑھے گی۔

عدالتی حکم کے بعد سماعت میں ایک گھنٹے کا وقفہ لیا گیا ، پی ٹی آئی کے وکلاء کی جانب سے دوران سماعت میڈیا کو مشکلات سے متعلق درخواست دائر کر دی۔اس پر جج ناصر جاوید رانا نے میڈیا نمائندگان کو روسٹرم پر بلالیا، صحافیوں نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی کارروائی سننے میں مشکلات ہیں ، جس پر جج ناصر جاوید رانا نے جیل انتظامیہ کو اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردیں۔

بعد ازاں عدالت نے 190 ملین پاوٴنڈ ریفرنس پر سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت دی ہے...

بانی پی ٹی آئی کو علاج کے لئے شفاء اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران کان کو...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکا اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے کا دورہ

اسلام آباد:نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے...

آج امت مسلمہ، ایران اور پاکستان کے عوام کیلئے سوگوار دن ہے، محسن نقوی

اسلام آباد:وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آج امت مسلمہ،...