Home سیاست سی پیک معاشی خوشحالی، امن اور استحکام کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا،وزیراعظم

سی پیک معاشی خوشحالی، امن اور استحکام کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا،وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت خصوصی تجارتی زونزقائم کیے جارہے ہیں۔ وسطی ایشیا میں پاکستان کوایک منفردجغرافیائی حیثیت حاصل ہے سی پیک معاشی خوشحالی، امن اور استحکام کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہان کونسل کے 23 ویں اجلاس کے ورچوئل سیشن سے خطاب میں کہا کہ افغانستان کا استحکام خطے کے امن کے لیے اہم ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ریاستی دہشتگردی سمیت ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کی جانی چاہیے۔ اسی طرح مذہبی اقلیتوں کے ساتھ برا سلوک نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہ یہ اجلاس ایسے وقت میں ہورہا ہے جب دنیا کومعاشی اورسلامتی کے چیلنجزکاسامناہے۔ رابطے جدیدعالمی معیشت میں بنیادی اہمیت اختیارکرگئے ہیں۔ رابطوں کے فروغ کے ذریعے معاشی استحکام حاصل کیا جا سکتا ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ سی پیک معاشی خوشحالی،امن اوراستحکام میں گیم چینجرثابت ہوگا۔ سی پیک کے تحت خصوصی تجارتی زونزقائم کیے جارہے ہیں۔ وسطی ایشیا میں پاکستان کوایک منفردجغرافیائی حیثیت حاصل ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...